• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عام انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتےہیں،کارکن تیاری کریں:بلاول بھٹو

    کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کارکن تیاری کریں، ملک میں عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ بہت اہم ہے، صوبہ سندھ کو پانی کا حق نہیں دیا جاتا، ارسا اپنا رول ادا نہیں کرتا، عمران خان نے کراچی میں ڈی سالنیشن پلانٹ کا وعدہ کیا تھا۔ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کا حق نہیں دیا جاتا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے وفاق اور ایم کیو ایم کا مقابلہ کیا۔ کراچی میں بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ کراچی کو صرف پیپلز پارٹی ہی بچا سکتی ہے، ہمیں ایک ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

    انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ کراچی سے آپ نے بدمعاشوں کو بھگانا ہے، آپس کے اختلافات کو 6 سے 8 ماہ تک ختم کر دیں۔ کسی بھی وقت جنرل الیکشن ہوسکتے ہیں، کارکن ابھی سے تیاری شروع کردیں۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیرالیکشن میں کھلے عام دھاندلی ہوئی، کھلے عام پیسے بانٹے گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اگلی حکومت بنانے سے نہیں روک سکتی۔ اگر اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی بنانی ہے تو کراچی کی سیٹوں اور اونرشپ کی ضرورت ہے۔
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات وقت سے پہلے ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کارکنوں کو اپنی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    139 مناظر