سندھ ہائیکورٹ: اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد
سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے 12 جولائی کو درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ رہنما پیپلزپارٹی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت سکھر میں زیر سماعت ہے۔ نیب کے مطابق خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
Advertisements