الیکشن کمیشن ممبران تقرری، حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک کا تاثر غلط: فواد چودھری
فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک کا تاثر غلط ہے، وزیراعظم آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے معاملے پر رائے لیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہو، یہ پاکستان کے مفاد میں ہے، انتخابی اصلاحات، نیب قوانین پر کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو، سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے، انتخابات، احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو اسحکام دے گا۔
Advertisements