• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا کا پھیلاؤ تیز: مہلک وائرس مزید 39 جانیں لے گیا

    کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہوگئی۔
    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 53 ہزار 695، سندھ میں 3 لاکھ 69 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 139، بلوچستان میں 29 ہزار 681، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 798، اسلام آباد میں 85 ہزار 947 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    88 مناظر