• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ملائشیا۔پی آئی اے کی فلائٹ 110 غیر قانونی پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد روانہ

    (محمد عمران حیدر بیورو چیف میرٹ نیوز ملائشیا)
    کوالالمپور ملائشیا۔پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 895 ۔ ملائشیا میں 110 غیر قانونی پاکستانیوں اور دیگر مسافروں کے ساتھ کوالالمپور سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔
    تفصیلات کے مطابق 23 جولائی کو پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 895 ملائشیا میں 110 غیر قانونی پاکستانیوں اور دیگر مسافروں کے ساتھ کوالالمپور سے اسلام آباد روانہ ہوئی ۔
    ائرپورٹ پر غیر قانونی طور پر پاکستانیوں کے ڈاکومنٹس نا مکمل ہونے کی وجہ سے فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی ۔
    جس کے بعد پاکستان ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ کی ہدایت کے مطابق کمیونٹی اینڈ ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر حسیب نے امیگریشن ملائشیا سے کامیاب مزاکرات کیے ۔جس کی بدولت فلائٹ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔
    پاکستان ہائی کمشنر آمنہ بلوچ ۔ کمیونٹی اینڈ ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر حسیب ۔اور کنٹری منیجر سلمان وہاب کی خصوصی کاوشوں سے 110 پاکستانی بغیر جرمانہ ادا کیے اپنے ملک روانہ ہوئے ۔
    پی ٹی آئی ملائشیا میڈیا سیل انچارج فاروق ملک ۔پی ٹی آئی ملائشیا ۔اور پاکستانی کمیونٹی کی سے پاکستان ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ ۔کمیونٹی اینڈ ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر حسیب اور کنٹری منیجر سلمان وہاب کی خصوصی کاوشوں کو سراہا گیا اور خراجِ تحسین پیش کیا ۔اور کہا کہ یقیناً یہ پاکستان ہائی کمشن کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

    141 مناظر