پاک چین دوستی اپنی ساتویں دہائی میں داخل :شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے، انشاءاللہ آنیوالے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائے گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا کہ دورے کے دوران چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات ہوگی، پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا از سر نو جائزہ لینا ہے، اس ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹیجک ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کہ ہمیں افغانستان اور علاقائی صورتحال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا، سی پیک پراجیکٹس پر اب تک ہونیوالی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر ہماری تفصیلی نشست ہوگی، انشاء اللہ اس دورے سے ہمارے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
Advertisements