• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ان ایکشن، بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، وزیراعلی نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، ایمپرس روڈ، کوپر روڈ، منٹگمری روڈ، میکلوڈ روڈ اور لکشمی چوک میں صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میوہسپتال روڈ، مال روڈ، ملتان روڈ، لٹن روڈ، فیروز پورروڈ، شاہ جمال، شادمان اور دیگر علاقوں میں صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر کا تقریباً دو گھنٹے دورہ کیا، اس دوران کسی مقام پر ٹریفک نہیں روکی گئی۔

    انہوں نے گاڑی روک کر صفائی آپریشن کرنے والے ورکرز سے گفتگو کی، انہوں نے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے اپنے فرائض ادا کرنے والے ورکرز کو شاباش دی۔

    85 مناظر