Site icon Meritnews

سردار کمال کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

معروف سٹیج اداکار سردار کمال کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے مدنی مسجد بٹالہ کالونی فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔

نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد معروف کامیڈین سردار کمال کو ماں بیٹا قبرستان میں سپردخاک کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ معروف کامیڈین سردار کمال دو روز قبل عارضہ دل کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے، سردار کمال دنیانیوز کے پروگرام “مذاق رات” کا بھی حصہ تھے۔

Exit mobile version