لاہور: آلائشیں ٹھکانے لگانے کا سلسلہ جاری
ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے لاہور میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کا سلسلہ جاری ہے، 15 ہزار سے زائد افسر اور اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں۔
عیدالاضحی پر ایل ڈبلیو ایم سی صفائی انتظامات یقینی بنانے کیلئے متحرک، آلائشیں اکٹھی کرنے کے لئے شہریوں میں 15 لاکھ بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز تقسیم کئے گئے۔ 290ماڈل کیمپس سے شہری نام درج کروا کر بیگ وصول کر رہے ہیں، 15ہزار سے زائد افسر اور اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں۔
صفائی پلان کے تحت 330ایکسکیویٹرز، 266 ٹرالیاں، 185 لوڈرز اور 1022ڈمپرز ویسٹ اٹھانے میں مصروف ہیں۔ موجودہ مشینری کے ساتھ اضافی 3500پک اپس کی مدد سے آلائشیں ٹھکانے لگائی جا رہی ہیں۔ راوی ٹاؤن میں 359،شالیمار 377،واہگہ ٹاؤن 258،عزیزبھٹی ٹاؤن میں 289 پک اپس ویسٹ اٹھا رہی ہیں۔ داتاگنج بخش ٹاؤن میں 427، گلبرگ ٹاؤن 292، سمن آباد میں 309 پک اپس سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں 505،نشتر ٹاؤن 454اور رنگ روڈ پر 34پک اپس ڈیوٹی دے رہی ہیں۔ گلی محلوں سے آلائشیں اٹھا کر 119کولیکشن پوائنٹس پر بھجوایا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک کا کہنا ہے کہ صفائی انتظامات مکمل ہیں، شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے شہریوں سےعملے کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔ کہتی ہیں آلائشیں بیگ میں ڈال کر دروازے کے باہر رکھیں۔