• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا سے ملک بھر میں مزید 40 افراد جاں بحق

    کورونا سے ملک بھر میں مزید 40 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں 2 ہزار 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وائرس سے محفوظ رہنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کریں۔
    کورونا ایک بار پھر بڑا خطرہ بننے لگا ، اموات اور کیسز کی تعداد میں اضافہ، ملک بھر میں مزید 40افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 928 ہو گئی، مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ تین صفرریکارڈ کی گئی۔

    این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 52ہزار 752ہو گئی ، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 98ہزار 609 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا، 2ہزار 158نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 9لاکھ 22ہزار 929افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

    91 مناظر