
فچ نے پاکستان کیلئے کریڈٹ ریٹنگ +CCC کر دی
فچ نے تقریبا 7 ماہ بعد پاکستان کیلئے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ +CCC کر دی، فچ کی دسمبر 2023ء میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل C کی تھی، آئی ایم ایف سے قرض معاہدہ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوئی۔
فچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت کو فروری کے انتخابات کے نتائج نے توقع سے کمزور مینڈیٹ ملا، پی ٹی آئی کے حق میں سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ن لیگ اور ان کے اتحادیوں کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی مئی 2023ء سے جیل میں ہیں مگر ابھی بھی عوام میں مقبول ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ بہتری سے پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہو گا، عالمی مالیاتی ادارے قرض دینے میں پاکستان پر اعتماد کریں گے، کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے عالمی مارکیٹ بانڈز کا اجرا بہتر ہو سکے گا۔
فچ کے مطابق آئی ایم ایف ایگڑیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری سے قبل باہمی معاہدوں کے قرض کو رول اوور کرانا ہو گا، رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی 22 ارب ڈالر کا بیرونی قرض میچور ہو رہا ہے۔
فچ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو چین، سعودیہ، یو اے ای سے باہمی معاہدوں کے قرض کو رول اوور کرانا ہو گا، پاکستان نے حالیہ وفاقی بجٹ میں معیشت کی بہتری کیلئے پالیسی اقدامات کئے ہیں، پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کیلئے مزید 3 فیصد اضافے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کو انرجی شعبے اور ریاستی ملکیتی اداروں میں سٹکچرل اصلاحات کی یقین دہانی کرائی، پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی، سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔