یہود دشمنی پر مبنی حملوں کے بعد پاکستان چھوڑا لیکن حملوں کا سلسلہ جاری ہے: جمائما خان
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران تقریر میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے بیٹوں پر تنقید کی تھی۔
مریم نواز نے حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کہتا ہے کہ میاں نواز شریف نواسہ (جنید) باہر جا کر پولو کھیل رہا ہے۔ اس کے پاس کھیل کھیلنے کے پیسے کہاں سے آئے۔ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی،لیکن جیسی بات کرو گے اب منہ توڑ جواب ملے گا۔ جنید نواز شریف کا نواسہ ہے، گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے۔ وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا۔