افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا نہیں.شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف غیر اعلانیہ ہائبرڈ جنگ شروع کی گئی، عمران خان اسرائیل اور بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتا، افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا، ہماری تفتیش کے مطابق یہ اغو ا کا کیس نہیں ہے، 200 سے زائد ٹیکسی ڈرائیورز اور مالکان تک پہنچے، افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی، کھڈا مارکیٹ گئی، ایک 2 ڈرائیور سرکاری ملازم ہیں، بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے ٹیکسی چلاتے ہیں، چاہتے ہیں افغان سفیر مقدمے کا خود بھی حصہ بنیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، کچھ عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہو، داسو واقعہ کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، چین کی حکومت ہماری تحقیقات سے مطمئن ہے، جوہر ٹاؤن کا واقعہ فیٹف اجلاس سے ایک دن پہلے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کشمیر میں عمران خان کیخلاف مہم چلا رہی ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی، دھرنا مریم نواز کا شوق ہے، خوشی سے دھرنا دیں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا نہیں، اغوا کا مقدمہ دنیا کا منہ رکھنے کیلئے درج کیا، چاہتے ہیں افغان سفیر تحقیقات کا خود بھی حصہ بنیں۔