بھارت دہشت گردوں اور امن دشمنوں کا سہولت کار ہے. گورنر پنجاب چودھری سرور
گورنر پنجاب چودھری سرور نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں شر مناک بھارتی کردار بے نقاب ہوچکا ہے، پاکستان کی ترقی و امن استحکام بھارت سے ہضم نہیں ہو رہا، بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان بارے بیان بھارت کا اصل چہرہ ہے۔
چودھری سرور نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا، اب بھی بنائیں گے، بھارت کی دہشت گردوں کی سہولت کاری پر دنیا کو خاموشی ختم کرنا ہوگی، خطے میں بھارت امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیں دی ہیں۔
Advertisements