اللہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، خطبہ حج
امام کعبہ نے خطبہ حج میں کہا کہ مسلمان آپس میں عداوت اورنفرت کوختم کر دیں، بے شک اللہ زمین پر فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ اللہ نے جیسے تم پر احسان کیا ویسے تم بھی لوگوں پر احسان کرو، اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے۔ اللہ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے، ان کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کرو، رسول ﷺنے فرمایا اپنے ملازمین کے ساتھ احسان سے پیش آو، خادموں پران کی طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالو،اپنے کلام پر مشتمل کتاب کو تم لوگوں کیلئے بھیجا گیا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ اور اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے۔
میدان عرفات میں 60 ہزار عازمین نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا، آج عازمین اپنا باقی دن عبادت میں گزاریں گے۔ نماز مغرب کے بعد مزدلفہ جائیں گے اور کنکریاں اکٹھی کریں گے
مسجد نمرہ میں خطبہ حج سے خطاب کرتے ہوئے شیخ بندربن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے،اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، اللہ کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو گمراہ ہوچکا ہو۔