• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • مناسک حج کی ادائیگی جاری، آج رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا

    مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے ،رواں برس کورونا کے باعث 60ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا جبکہ امام کعبہ خطبہ حج دیں گے۔
    اے اللہ ہم حاضر ہیں، وادی مکہ لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج اُٹھی۔ 60 ہزار عازمین حج کے قافلے منیٰ سے میدان عرفات پہنچے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا اور عازمین اپنا دن عبادت میں گزاریں گے۔ عازمین حج نماز مغرب کے بعد مزدلفہ جائیں گے اور نماز کے بعد کنکریاں اکٹھی کریں گے۔

    رواں برس ویکسین لگوانے والے 60ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کورونا سے پہلے ہر برس تقریبا 30لاکھ مسلمان حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچتے تھے۔

    89 مناظر