• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا کے خوفناک وار جاری ، ملک بھر میں مزید 30افراد انتقال کر گئے

    جان لیوا وائرس سے اموات اور کیسز میں اضافہ، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، ملک بھر میں مزید 30افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،مجموعی
    اموات کی تعداد 22ہزار 811تک پہنچ گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ نو پانچ ریکارڈ کی گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48ہزار 850 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 91ہزار 727ہو گئی۔ پاکستان میں 2ہزار 452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9لاکھ 20ہزار 66افراد صحت یاب ہوئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 50ہزار 618، سندھ میں 3لاکھ 56ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 818، بلوچستان میں 29ہزار 110 اور اسلام آباد میں 84ہزار 722 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 22ہزار 116 اور گلگت بلتستان میں 7ہزار 414افرادکورونا سے متاثر ہوئے۔

    Advertisements
    113 مناظر