وزیر داخلہ شیخ رشید اور چینی وزیر پبلک سکیورٹی کا ٹیلیفونک رابطہ، داسو بس حادثے پر بات چیت
وزیر داخلہ شیخ رشید نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور بس حادثے میں اب تک کی تحقیقات سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ کوئی بھی شرپسند طاقت تعلقات کو خراب نہیں کرسکتی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید اور چینی وزیر پبلک سکیورٹی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی۔
Advertisements