گوجرانوالہ کے 5 علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
گوجرانوالہ کے 5 علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ ہاٹ سپاٹ علاقوں میں آمدورفت کو محود کر دیا گیا۔ داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے ان علاقوں میں آمدروفت اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گوجرانوالہ کے 5 ہائی رسک ایریاز سٹی ہاوسنگ ایف بلاک، واپڈا ٹاؤن اے 2 بلاک، واپڈا ٹاؤن سی بلاک، باغبانپورہ گلی نمبر 4 اور محلہ پونڈا والہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
ان علاقوں میں تمام مارکیٹس، دفاتر، ریستوران، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر بند رہیں گے۔ تمام تر مذہبی، ثقافتی، نجی و پرائیویٹ اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔ صرف اشیاء ضروریہ سے متعلقہ کاروبار کھل سکیں گے۔ گروسری، فارمیسی، دودھ، دہی، تندور کھل سکیں گے۔ ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ کسی غیر متعلقہ افراد کو ان علاقوں میں داخل ہونے پر پابندی ہے۔