لاہور: شاد باغ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
لاہورکے علاقے شاد باغ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
امام غزالی پارک میں بوسیدہ مکان کی چھت گر نے سے فیملی کے 6 افراد ابدی نیند سوگئے۔ ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔
Advertisements