• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • بھارتی وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچا دی : وفاقی وزیر اسد عمر

    اسد عمرکا کہنا کہ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، وائرس کا بھارتی ویرئنٹ پڑوسی ممالک اور ریجن میں تباہی مچا چکا، لوگ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں مت ڈالیں، ایس او پیز پر عمل اور جلد ویکسین لگوائیں۔

    ادھر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عید پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی، سیاحتی مقامات ویکسی نیشن والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، کشمیر کے جلسوں میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا، ویکسین کی وافر مقدار ملک میں موجود، مزید بھی خرید رہے ہیں۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس آتا ہے تو اس کی اقسام بھی سامنے آتی ہیں، ہمیں کورونا کیساتھ چلنا ہے، احتیاط ضروری ہے، ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے۔
    وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کیسز اور متاثرہ مریضوں کے ہسپتالوں میں داخلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسین لگوانے کی اپیل کر دی۔

    68 مناظر