• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، تاریخ کی نئی بلند ترین 80 ہزار کی حد عبور

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، آج پھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 80 ہزار کی حد عبور ہو گئی ہے۔

    آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار 360 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 728 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 79 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    امریکی ڈالرمہنگا
    دوسری جانب آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

    55 مناظر