• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا کا پھیلاؤ: اسلام آباد کے مزید 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری

    سیکٹر ای سیون گلی نمبر 5 سمیت اسلام آباد کے مزید 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق میڈیا ٹاون اے بلاک کی گلی نمبر 15، بحریہ ٹاون فیز فور کی گلی نمبر 10 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ ریور گارڈن کی گلی نمبر 15، سیکٹر ای سیون گلی نمبر 5، کورنگ ٹاون کی گلی نمبر 5 میں بھی سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ جھنگی سیداں کے کشمیری محلہ گلی کی نمبر 10 میں بھی سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 24 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار 847 ہوگئی۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 725، سندھ میں 3 لاکھ 49 ہزار 586، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 710، بلوچستان میں 28 ہزار 434، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 44، اسلام آباد میں 83 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 392 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 472 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 15 ہزار 343 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 258 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 839، سندھ میں 5 ہزار 621، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 371، اسلام آباد میں 786، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 595 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    Advertisements
    130 مناظر