حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد سپشل الاؤنس کی منظوری دے دی، حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے کیسز کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے۔