• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • شہباز شریف نے بھی مصالحت کی بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کر لیا

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چاروں صوبائی صدور اور عہدیداروں کو حکومت کے خلاف متحرک ہونے کی ہدایات دے دی ہیں۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف نے منتخب لیگی نمائندوں کو پارلیمنٹ اور دیگر اسمبلیوں میں حکومت کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کو ہدف تنقید بنائیں۔ حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں پر احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کو بھی ہدف تنقید بنایا جائے، شہباز شریف نے اپنی ہدایات میں کہا کہ پارٹی سطح پر عید کے بعد ورکرز کنونشن اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور دیگر عوامی ایشوز پر حکومت کے خلاف ہونے والے اجتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے اور عوامی احتجاج میں بتایا جائے کی کس طرح ن لیگ نے ملک سے اندھیرے دور کئیے۔

    ن لیگ کے صدر نے منتخب لیگی ارکان کو ہفتے میں کم از کم دو دن اپنے حلقوں میں موجود رہنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق عید کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف چاروں صوبوں کا دورہ بھی کریں گے۔
    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی مصالحت کی بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ن لیگ کے صدر نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے جارحانہ حکمت عملی تیار کر لی۔

    Advertisements
    115 مناظر