• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سیاسی مخالفین کے اپنے کرتوت ہی ان کی شکست کا سبب بنیں گے: مراد سعید

    وفاقی وزیر مراد سعید نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا 4 باریاں لینے والوں نے ہسپتالوں میں سہولتیں دیں ؟ وزیراعظم آزاد کشمیر ن لیگ کا ہے، دھاندلی کیسے ہوگی ؟ نااہل نواز شریف مردہ وزیراعظم تھے، آپ نے بھارت میں حریت رہنماؤں کی جگہ اداکاروں سے ملاقات کی، مخالفین وقت سے پہلے ہی دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، 25 جولائی کو تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مقدمہ عمران خان نے جس انداز میں لڑا، کسی نے نہیں لڑا، وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں کشمیریوں کے سفیر بنے، ہم کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں، جب عمران خان نے امریکا کو للکارا تو بلاول وہاں پہنچ گئے، بلاول پاکستان سے نو دوگیارہ ہو کر امریکا پہنچ گیا، آصف زرداری نے سی آئی اے کو کہا تھا قبائلی علاقوں پر اور حملے کریں۔

    وفاقی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ جو فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں، ہمیں پہلی بار ایسا لیڈر ملا جس نے خودداری کو بحال کیا، انہوں نے قرض لے کر ملک کو مقروض کر دیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے ملکی وقار میں اضافہ کیا، تھر میں بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں، کراچی کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا گیا۔
    مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کا وقت سے پہلے ہی دھاندلی کا شور سمجھ سے باہر ہے، ان کے اپنے کرتوت ہی ان کی شکست کا سبب بنیں گے، تین چار باریاں لینے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

    70 مناظر