حکومت کا اپنے ہی منظور کردہ انتخابی ترمیمی بل 2021 پر نئی ترامیم لانے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے بل پر وزارت قانون سے مشاورت ہی نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے اعتراضات کا وزیراعظم آفس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امورکو وزیر قانون و آئینی ماہرین سے مشاورت کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
انتخابی اصلاحات ترمیمی بل کو جمہوری اصولوں کو مزید پائیدار، قانونی سقم دور کرنے کیلئے وزیر قانون کو خط ارسال کیا جس کے بعد وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کام شروع کر دیا، انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل پر عید کے بعد بڑی پارلیمانی بیٹھک ہوگی۔
Advertisements