ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز,سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں
ملک میں مون سون بارشوں نے رنگ جما دیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل کھل کر برسے، نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھ گئی، جو کٹاریاں کے مقام پر ساڑھے 10 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ بارشی پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے بعد لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جڑواں شہروں میں بادل برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
ادھر لاہور میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ قصور، نارووال میں بارش ہوئی۔ ظفر وال میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ موسم کی خبر دینے والوں نے کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی باران رحمت کی پیشگوئی کی ہے۔
ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔