
بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈیرن سیمی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے بھارت اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہا ہے جبکہ افغانستان سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ جیتنا لازم ہے۔
Advertisements