
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مہندی کے فنکشن کی تصویر وائرل
چند روز قبل سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ دونوں رواں ماہ کی 23 تاریخ کو ممبئی میں شادی کریں گے۔
بھارتی میڈیا پر سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی کے اعلان کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑنے کی خبریں سامنے آئی تھیں، بتایا جارہا تھا کہ سنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شرکت نہیں کرے گا تاہم گزشتہ روز خود شتروگن سنہا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے اور اپنی پیاری بیٹی کو دعائیں دیں گے۔
اب سوناکشی اور ظہیر کی مہندی کے فنکشن سے لی گئی پہلی تصویر وائرل ہوگئی ہے
247 مناظر