• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملہ کرنیوالے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا

    دارالعلوم کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملہ کرنیوالے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔
    گذشتہ روز دارالعلوم کراچی کورنگی میں مفتی تقی عثمانی پر چاقو بردار شخص نے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ ملزم پر مفتی تقی عثمانی کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے قانونی کارروائی سے انکار کے بعد سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ سرکاری مدعیت میں سپاہی انعام الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے ملزم کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا۔

    142 مناظر