• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عالمی وبا سے اموات کا سلسلہ جاری، ملک بھر میں مزید 25افراد جاں بحق ہو گئے

    ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 25 افراد انتقال کر گئے، مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ چھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
    عالمی وبا سے اموات کا سلسلہ جاری، ملک بھر میں مزید 25افراد جاں بحق ہو گئے ،مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 520 ہو گئی، مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ پانچ چھ فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 69ہزار 476 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں مزید ایک ہزار 737 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9لاکھ 11 ہزار 383 ہو گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 47ہزار553، سندھ میں 3لاکھ 44ہزار223، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 8، اسلام آباد میں 83ہزار 400 اور بلوچستان میں 27ہزار 781 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 20ہزار 811اور گلگت بلتستان میں 6ہزار 700افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے عید پر عوام سے احتیاط کی اپیل کر دی، ماسک کے استعمال اور ویکسی نیشن پر بھی زور دیا۔ کہتے ہیں بھارتی ویر ینٹ بہت بڑا خطرہ ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد ہی بچاؤ کا واحد راستہ ہے، لاک ڈاؤن غریب طبقے کیلئے نقصان دہ، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی معیشت کو بچا سکتے ہیں۔

    113 مناظر