لڑکی اور لڑکے کی نازیبا ویڈیو بنانے اور تشدد کرنے کے کیس میں گرفتار ملزم ادارس قیوم بٹ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای الیون میں لڑکی اور لڑکے کی نازیبا ویڈیو بنانے اور تشدد کرنے کے کیس میں گرفتارچوتھے ملزم ادارس قیوم بٹ کوچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری طرف پولیس نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطا الرحمان اور اے ایس پی آمنہ بیگ بیان ریکارڈ کرنے جوڑے کے گھر گئے اور متاثرہ خاندان کیساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا نوجوان اسد اور متاثرہ لڑکی نے آپس میں شادی کر لی ہے ۔
Advertisements