پر امن افغانستان کیلئے پاک امریکا کوششیں جاری: امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پرامن افغانستان کے لیے پاکستان اور امریکا مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے افغانستان میں مشترکہ مفادات ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام پڑوسی ممالک کے مفاد میں ہے، پر امن افغانستان کے لیے ہمسایہ ممالک کو اپنا اثرورسوخ بہتر انداز میں استعمال کرنا ہوگا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حال ہی میں پاکستان کئی معاملات میں مدد گار رہا، افغانستان میں امن کے لیے علاقائی تعاون اہم ہے۔
Advertisements