• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سی سی پی اولاہور کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

    سی سی پی اولاہور کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
    شادمان، شادباغ، ساندہ اور ستو کتلہ پولیس اسٹیشنزکیلئے زمین کے حصول سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال
    سی سی پی او لاہورنے ڈی آئی جی(آپریشنز)کوان پولیس اسٹیشنز کی زمین کے حصول کا ٹاسک سونپ دیا
    سالا نہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔بلال صدیق کمیانہ
    نئے تھانوں کی تعمیر اوراراضی کے حصول کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ بہترین کوارڈینیشن سے معاملات کو آگے بڑھائیں۔سی سی پی او
    لاہور،11جون: سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شادمان، شادباغ، ساندہ اور ستو کتلہ پولیس اسٹیشنزکیلئے زمین کے حصول سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او نے ڈی آئی جی(آپریشنز)کوان پولیس اسٹیشنز کی زمین کے حصول کا ٹاسک سونپ دیا۔
    سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالا نہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نئے تھانوں کی تعمیر اوراراضی کے حصول کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ بہترین کوارڈینیشن سے معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تھانوں کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی سے پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں تعینات سٹاف پبلک ڈیلنگ کے دوران ہمدردانہ رویہ اپنائے تاکہ مشکلات کا شکار شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔
    اجلاس میں ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر،ڈی آئی جی(آرگنائزڈ کرائم یونٹ)عمران کشور،ڈی آئی جی (آپریشنز)فیصل کامران،ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر،ایس ایس پی(انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال اورڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔

    36 مناظر