• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عمران و بشریٰ کے وکلاء کا جج کی تعیناتی پراعتراض واپس

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراضات واپس لے لئے۔
    اسلام آباد کی احتساب عدالت کے نئے جج محمد علی وڑائچ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز اور عمران خان آئی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد وکلا صفائی نے اعتراضات واپس لے لیے تاہم 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آج بھی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔

    عدالت نے ریفرنس پر سماعت 14 جون تک ملتوی کردی ۔

    28 مناظر