• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    پہلا اوور ختم ہونے پر بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالیے ہیں۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی وکٹ پر موجود ہیں۔

    بارش دوبارہ شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا ہے اور کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے۔

    ٹاس کے بعد قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں بہترین پرفارم کرنےکی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے
    ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عثمان خان، شاداب خان، فخرزمان ، افتخاراحمد، عماد وسیم ، محمد عامر، نسیم شاہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف آج ایکشن میں ہوں گے۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بولرز دفاع کر سکیں، یہاں دو تین میچز کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے یہاں کتنا اسکور ہونا چاہیے۔

    بھارتی ٹیم کی کپتانی روہت شرما کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، ریشبھ پنٹ، سوریاکماریادیو، شیوام ڈوبے، ہارڈک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکثرپٹیل، جسپریت بمرا، محمدسراج اور ارشدیپ سنگھ بھارتی ٹیم میں شامل ہیں

    33 مناظر