پنڈی بھٹیاں: جلالپور روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق
ریسکیو کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر تین عورتیں اور ایک مرد سوار تھے جو حادثے کا شکار ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ چاروں افراد کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں وٹواں والا سے تھا۔
Advertisements