سندھ حکومت نے کاروباری اوقات کار میں مزید 2 گھنٹے کی چھوٹ دے دی
سندھ حکومت نے کاروباری اوقات کار میں مزید 2 گھنٹے کی چھوٹ دے دی۔ کراچی میں کاروباری سرگرمیاں رات دس بجے تک برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نجی و سرکاری دفاتر میں سو فیصد عملے کی حاضری یقینی بنانے کے احکامات دے دیئے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ کاروباری اوقات کار رات 10 بجے تک کر دئیے گئے۔ ہفتے میں ایک روز تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ نئے فیصلوں کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے شادی ہالز میں آوٹ ڈور تقریبات میں 4 سو مہمانوں کی اجازت بھی دے دی۔ شادی ہالز کے اندر 200 مہمانوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ رات 12 بجے تک شہری ریسورنٹ میں ان اور آوٹ ڈور کی سہولت سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے حکم نامے میں کہا پارکس، ان ڈور جم اور واٹر پارکس میں کورونا سرٹیفکیٹ کے حامل افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے، سینماء گھر اور تھیٹر انتظامیہ رات ایک بجے تک کاروبار کرسکتے ہیں۔ نجی و سرکاری دفاتر میں 100 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرسکتا ہے جبکہ چھوٹے بڑے سماجی و مذہبی عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔