ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو ایسےمعافی نہیں مل سکتی:عسکری قیادت
ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے کہا ہے کہ علی وزیر کا ادارہ کے خلاف ہرزہ سرائی کا ہے، یہ معاملہ شخصی نہیں ہے، ریاستی اداروں اور ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو ایسے معافی نہیں مل سکتی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے امریکا کو فوجی اڈے نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، یہ اہم فیصلہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے معاملات قومی اتفاق رائے سے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کمیٹی کو ڈیڑھ گھنٹہ تک بریفنگ دی اور اس تشویش کا اظہار کیا کہ امریکی انخلا کے بعد پھر افغان مہاجرین کی پاکستان کی طرف نقل مکانی ہو سکتی ہے۔
اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 7 سے 8 وار لارڈز افغانستان میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، اگر خانہ جنگی ہوئی تو کے اثرات پاکستان پر آئیں گے۔