• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ڈالر پھر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ہے، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔
    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 131 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 75 ہزار 338 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

    45 مناظر