وزیراعظم جرأت کیساتھ ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جرأت کے ساتھ عوامی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا، ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا، آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کئے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی، کرپشن میں ملوث ٹولہ لوٹی گئی دولت کا تحفظ چاہتا ہے، ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں راہزن ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔