• اصل حقائق

    اصل حقائق

    تحریر: امین ساجد کمیانہ

    بڑی بڑی باتیں اور بے وجہ کی بحث کبھی کبھی بڑی مصیبت میں مبتلا کر دیتی ہیں انسان تو بنا ہی خلقِ خدا کی خدمت اور مخلوقِ خدا کا درد بانٹنے کیلئے ہے جو لوگ اپنے فرائض منصبی، اپنی ڈیوٹی اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں غفلت اور لا پرواہی برتتے ہیں جو لوگ اپنی اخلاقی اور معاشرتی ذمّہ داریوں سے آنکھ چراتے ہیں وہ پرلے درجے کے خائن اور بددیانت لوگ ہیں یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم عوام کو یا اپنے سینئرز کو دھوکا دے رہے ہیں یہی ان کی خام خیالی ہے اصل میں وہ اپنے آپ کو دھوکے میں رکھ رہے ہیں اور اپنی عاقبت اور آخرت خراب کر رہے ہیں آج تو چند ٹکوں کیلئے اپنا ایمان تک بیچنے کو تیار ہو جاتے ہیں کل روزِ قیامت کس منہ سے خدائے بزرگ و برتر کے سامنے پیش ہوں گے یہ باتیں ہیں اس مردِ قلندر کی جن کا نام ہے “محمد عزیر حفیظ،، ۔۔۔ “ڈاکٹر محمد عزیر حفیظ کنسلٹنٹ آرتھو پیڈک سرجن،،
    ڈاکٹر محمد عزیر حفیظ نے ابتدائی تعلیم کے بعد علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کا امتحان اعلٰی نمبروں سے پاس کیا اور اپنی پریکٹس شروع کر دی بعد ازاں ہڈی جوڑ کے شعبے میں اعلٰی تعلیم کیلئے پاکستان کے مایہ ناز اور بہترین ہسپتال مشہور و معروف لاہور کے ” گھرکی ٹیچنگ ہسپتال،، سے آیف سی پی ایس کی ڈگری نمایاں پوزیشن میں حاصل کی اور کچھ عرصہ وہیں گھرکی ہسپتال میں اپنے مایہ ناز، ہڈی جوڑ کے بہترین اور مانے ہوئے استادوں کے زیرِ سایہ کام کرنے کے بعد اپریل 2022ء میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی اوکاڑہ میں کنسلٹنٹ ڈاکٹر کے طور پر تعینات ہو گئے آپ نے اوکاڑہ میں آتے ہی اپنی تمام تر صلاحیتوں اور اپنے بلند پایہ اساتذہ کی تعلیم و تربیت کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری دیانتداری اور ایمانداری سے کام کرنا شروع کیا، پوری دلجمعی اور استقامت سے اپنے فرائض منصبی انجام دینے شروع کر دیے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہسپتال میں وہ مقام حاصل کیا جو بہت کم لوگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں ڈاکٹر محمد عزیر حفیظ نے ایک انٹرویو میں ایک صحافیوں کو بتایا کہ یہ تمام تر عزتیں، یہ عظیم عہدہ، میرے رزق اور میری زندگی میں تمام تر برکتیں، یہ مقام و مرتبہ، یہ عزت و وقار، یہ تکریم و تعظیم، یہ علم و ہنر سب کچھ میرے رب کی عطا ہے اور سرکار کائنات حضرت محمد مصطفٰی رسول اللّٰه ﷺ کی رحم و کرم سے ملا ہے اور پھر میرے والدین کی دعاؤں اور بہترین تربیت کے بعد میرے قابل صد احترام، میرے جان سے عزیز میرے مایہ ناز، میرا فخر اور میری زندگی کا عظیم سرمایہ میرے شفیق استادوں کے سکھائے ہوئے علم و ہنر اور ان کی بہترین تربیت، ان کی لازوال کاوشوں اور انتھک محنتوں کا ٹمر ہے ڈاکٹر محمد عزیر حفیظ ایسے شفیق اور انسان دوست، مخلوقِ خدا کیلئے درد دل رکھنے والے ڈاکٹر ہیں کہ اللّٰه تعالٰی نے ان کو ان صلاحیتوں سے بے پناہ نوازا ہے کہ جو بھی مریض ایک بار ان سے مل لیتا ہے وہ آپ کے معائنہ کرنے کے بہترین شفقت بھرے طریقے سے اور آپ کی محبت، شفقت اور انسانی ہمدردی والے اخلاقیات سے بھرپور روپے سے ہی تقریباً پچاس فیصد تک اپنے آپ کو تندرست اور محفوظ محسوس کرنے لگتا ہے کیونکہ ڈاکٹر محمد عزیر حفیظ عام روائتی ڈاکٹروں سے ہٹ کر طور طریقے اور اخلاقی اور تہذیبی رویوں سے مریض کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں آپ دوائیوں سے زیادہ مریض کی قوت مدافعت اور خود اعتمادی بڑھانے پر زور دیتے ہیں آپ نے زندگی میں کبھی نہیں سوچا کہ میں سرکاری ہسپتال میں بیٹھا ہوں یا اپنے پرائیویٹ کلینک پر کبھی نہیں دیکھا اور نہ کبھی آپ کے دل میں خیال یا کوئی ملال آیا کہ مریض کو سرکاری ہسپتال میں فری چیک کر رہا ہوں یا کہ اس نے بھاری بھرکم فیس ادا کی ہے غرضیکہ سرکاری ہسپتال میں فری مریض ہوں یا پرائیویٹ کلینک پر فیس ادا کر کے چیک اپ کروانے والے مریض ہوں سب کیلئے آپ کی محبتوں کا معیار، چیک اپ کا معمول، اخلاقی و معاشرتی روایات، شفقت اور پیار کی باتیں، سمجھانے اور بات کرنے کے انداز دواؤں اور دعاؤں کے طور طریقے میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوتا کبھی ذرا برابر بھی فرق نہیں آیا آپ نے سرکاری فری مریضوں اور پرائیوٹ کلینک پر فیس ادا کرنے والے مریضوں کو ہمیشہ برابر عزت و احترام اور برابر عقیدت و وقار بخشا ڈاکٹر محمد عزیر حفیظ کا کہنا ہے کہ امیر غریب سب ایک خدا کی پیداوار ہیں، ایک رب العالمین کے بندے ہیں، ایک ہی خالق کی مخلوق ہیں اس لیے ہر شہری کا برابر حق ہے کہ اس کو برابر عقیدت و وقار اور عزت و احترام دیا جائے
    پانچ وقت کے نمازی، پرہیزگار، انتہائی شفیق، دردِ دل رکھنے والے باادب، اپنی خواہشات کے برعکس عوام جذبات اور احساسات کی قدر کرنے والے ڈاکٹر محمد عزیر حفیظ اوکاڑہ کی دھرتی پر ڈاکٹر کے طور پر اللّٰه تعالٰی کی طرف سے ایک خصوصی انعام ہیں، اوکاڑہ کی دکھی عوام اور مریضوں کیلئے خدا تعالیٰ کی طرف سے خصوصی رحمت اور فضل کی نشانی ہیں دعا ہے کہ اللّٰه تعالٰی ماہر ہڈی جوڑ شفیق اور مہربان انسان ڈاکٹر محمد عزیر حفیظ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے زیادہ سے زیادہ عزت وقار اور بلند مرتبہ عطا فرمائے زندگی کے ہر موڑ پر کامیابیاں کامرانیاں اور آسانیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

    215 مناظر