• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • شمالی وزیر ستان میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

    افغان سر زمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی وزیرستان میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سرحد پار سے شمالی وزیرستان میں دواتوئی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار سلیم اور لانس نائیک پرویز جام شہادت نوش کر گئے۔

    سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس سے دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ پاکستان نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنی سرحد پر کنٹرول موثر بنائے۔

    Advertisements
    83 مناظر