• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • جوہر ٹاؤن بم دھماکا: تحقیقات میں پیشرفت، کار پارک کرنیوالا ملزم عید گل گرفتار

    سی ٹی ڈی پولیس نے جوہر ٹاؤن میں باورد سے بھری گاڑی کھڑی کرنے والے مرکزی ملزم عید گل کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
    عید گل نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو جائے وقوعہ پر پارک کی تھی۔ مرکزی ملزم کو پکڑ کر سی ٹی ڈی پولیس پہلے سے گرفتار پال ڈیوڈ کے پاس لیکر آئی تو اس نے بھی اپنے ساتھی دہشت گرد کی شناخت کر لی۔ پال ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال ہونے والی کار عید گل کو دی تھی۔ پال ڈیوڈ نے یہ کار دھماکے سے 7 روز پہلے گوجرانولہ سے خریدی تھی۔

    دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی رکھنے کے بعد عید گل فرار ہو گیا تھا۔ عید گل کا تعلق ایک کالعدم تحریک سے ہے۔ عید گل کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سے پہلے اس کیس میں عید گل کے علاوہ 4 مزید ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تمام ملزمان سے سی ٹی ڈی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

    واضح رہے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے تھے، جس میں سے ایک خاتون کی حالت ابھی بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔

    Advertisements
    92 مناظر