کورونا کی تیسری لہر سے مزید 36 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں 935 نئے مریض
کورونا وائرس سے 36 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 655، سندھ میں 3 لاکھ 35 ہزار 44، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 560، بلوچستان میں 26 ہزار 932، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 950، اسلام آباد میں 82 ہزار 528 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہوئے۔