کورونا کی تیسری لہر سے مزید 44 جانیں چلی گئیں، 1052 نئے مریضوں کا اضافہ
کورونا وائرس سے 44 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 152 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 907 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 546، سندھ میں 3 لاکھ 34 ہزار 453، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 484، بلوچستان میں 26 ہزار 893، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 908، اسلام آباد میں 82 ہزار 502 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 121 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Advertisements