• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • جوہر ٹاؤن دھماکے میں ممکنہ طور پر استعمال گاڑی بابو صابو انٹرچینج سے داخل ہوئی

    ذرائع کے مطابق گاڑی بدھ کی صبح 9 بج کر 40 منٹ کے قریب داخل ہوئی، بابو صابو ناکے پر گاڑی کی باقاعدہ چیکنگ بھی ہوئی۔ گاڑی کا پولیس چیکنگ کے باوجود دھماکے میں استعمال ہونا سوالیہ نشان ہے۔ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے گاڑی کے داخلے کی فوٹیج حاصل کرلی۔

    دوسری جانب جوہر ٹاؤن میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی کیلئے گاڑی اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گاڑی کے مالک کو حافظ آباد سے حراست میں لے لیا۔ گاڑی اوپن لیٹر پر فروخت کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق دھماکے میں 15 سے 20 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے۔ دھماکہ خیز مواد کار میں نصب تھا۔ دھماکے کی جگہ تین فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

    60 مناظر