
روزنامہ میرٹ نیوز کے ایڈیٹر جاوید کمیانہ کی معروف سوشل میڈیا سٹار و یو ٹیوبر ناصر ڈھلوں سے ملاقات، سمی جٹ بھی موقع پر موجود تھے
روزنامہ میرٹ نیوز کے ایڈیٹر جاوید کمیانہ کی معروف سوشل میڈیا سٹار و یو ٹیوبر ناصر ڈھلوں سے ملاقات، سمی جٹ بھی موقع پر موجود
بیساکھی کے موقع پر بھارت سمیت مختلف ممالک سے آئی سکھ برادری کے بیشتر ارکان اس وقت لاہور میں موجود ہیں جن سے خصوصی ملاقات کے لیے عالمی سطح پر شہرت پانے والے معروف سوشل میڈیا اسٹار و یو ٹیوبر ناصر ڈھلوں بھی لاہور پہنچے اور مختلف سکھ وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔ شاہی قلعہ کے عقب میں سکھ برادری کے ارکان کا ناصر ڈھلوں سے ملاقات کے لیے تانتا بندھا ہوا تھا اس موقع پر روزنامہ میرٹ نیوز کے ایڈیٹر جاوید کمیانہ نے بھی ناصر ڈھلوں اور نوجوان گلوکار سمی جٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جاوید کمیانہ نے ناصر ڈھلوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت سمیت سینکڑوں بیرون ملک مقیم سکھ برادری کے آباؤ اجداد کے پاکستان میں واقع گھروں کی نشاندہی اور خاندانوں کو عرصہ دراز کے بعد ملوانے کے عمل کو سراہا۔ جاوید کمیانہ نے ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار سمی جٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سمی جٹ نوجوان نسل میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ناصر ڈھلوں پنجابی لہر ٹی وی کی وساطت سے بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار گپی گریوال سمیت سینکڑوں بھارتی سکھ برادری کو پاکستان میں واقع ان کے گھروں کی نشاندہی بھی کر چکے ہیں بلکہ ان کے بچھڑے رشتہ داروں کو بھی آپس میں ملا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک معروف بھارتی پنجابی فلموں کے اداکار حالیہ دنوں میں فلم کی شوٹنگ کے لیے پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جس کا آدھا حصہ بھارت جبکہ بقیہ پاکستان میں شوٹ کیا گیا ہے جو ایک ماہ تک ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ جس میں ناصر ڈھلوں اور معروف ٹک ٹاکر اسٹار و یو ٹیوبر انجم سرویا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔امید ظاہر کی جا رہی کہ دونوں پنجابوں کی بہترین کاوش سے بنائی مشترکہ فلم سے بالخصوص پنجابی زبان و کلچر کو فروع دینے میں خاصی مدد ملے گی۔