• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • انتخابی اصلاحات پر موقف واضح، شفاف انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ ضروری ہے

    بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کا انتخابی اصلاحات پر موقف واضح ہے، شفاف انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ ضروری ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کو شریک اقتدار کرنے کیلئے بل لائے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رولز کے مطابق تحریکیں پیش کیں اور ووٹنگ کیساتھ تحاریک پاس ہوئی، اپوزیشن نے 3 مرتبہ کورم کی نشاندہی کی، جبکہ کورم پورا تھا، پارلیمانی کمیٹیوں کا بائیکاٹ کس نے کیا ؟ ہم نے قواعد کے مطابق قومی اسمبلی میں بل منظور کیا۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابات پر حکومت سنجیدہ جبکہ اپوزیشن خوفزدہ ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، انہیں ووٹ کا حق دیا جانا چاہیئے، کہا گیا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے مسائل کا کیا ادراک ہوگا، کیا آپ کا اشارہ نواز شریف کی طرف تھا کیونکہ آج کل وہی بیرون ملک بیٹھے ہیں، نواز شریف تو بیرون ملک بیٹھ کر خطاب بھی کرتے ہیں۔

    مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات کا دروازہ کسی جگہ بند نہیں کریں گے، این آر او تحریک انصاف کیلئے نو گو ایریا ہے، این آر او پر کسی صورت مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن والے بغل میں چھری رکھتے ہیں اور منہ پر میٹھے ہوتے ہیں، کسی ملک میں جمہوریت کی بنیاد ہی شفاف انتخابات ہوتے ہیں، بل ڈھائی سال سے پڑے تھے، اپوزیشن کو قانون سازی میں دلچسپی نہیں، شفاف انتخابات کیلئے الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم ضروری ہے، ہر الیکشن کے بعد شور ہوتا ہے کہ دھاندلی ہوگئی۔

    101 مناظر